Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب کے سرکاری سکولوں کی طالبات کے خوشخبری

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 4 لاکھ طالبات کو ماہانہ وظیفہ ملے گا، وظائف کیلئے بجٹ میں 5 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ، وظائف کے حصول کیلئے طالبات کو سکولوں میں 80 فیصد حاضری برقرار رکھنا ہوگی۔

سکول حکام کے مطابق طالبات کو وظائف دینے کیلئے بجٹ میں 5 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، مذکورہ بجٹ سے 4 لاکھ مستحق طالبات کو ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا، وظائف کے حصول کیلئے 80 فیصد حاضری کی شرط رکھی گئی ہے، 80 فیصد سے کم حاضری پر ماہانہ وظیفہ روک دیا جائے گا۔

وظیفہ زیور تعلیم پروگرام کے تحت طالبات میں تقسیم کیا جائے گا، وظائف سے مستفید ہونے کیلئے طالبات کے وظائف کارڈز بنائے جائیں گے، وظائف دینے کیلئے مستحق طالبات کے گھروں کا دوبارہ سے سروے کروایا جائے گا، طالبات کے ب فارم کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر حکومت نے موجودہ سکیم کے تحت طالبات کو وظائف کی ادائیگیاں روک دی تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button