Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب کے سکولوں میں یکساں نصاب شروع ہوگیا

پنجاب بھر کے سکولوں میں یکساں نصاب شروع ہوگیا ،ایک قوم، ایک نصاب، پنجاب سے آغاز”، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
تفصیل کے مطابق پنجاب بھر میں یکساں نصاب تعلیمی نصاب کا نفاذ کردیا گیا، حکومت پنجاب کے اس اقدام کی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اس موقع پر ٹویٹ میں خوشی کا اظہار کیا ہے ، جس میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق آج سے پنجاب بھر میں "یکساں نصاب کا نفاذ شروع کیا جا رہا ہے یہ ایک تاریخی قدم ہے جس سے تعلیمی شعبے میں طبقاتی تقسیم کا خاتمہ ہو گا ، اور تمام بچے بہترین نصاب پڑھیں گے۔



















