Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب کے مزید 14 اضلاع میں قائد اکیڈمیاں بنانے کا فیصلہ

محکمہ سکولز نے پنجاب کے 14 اضلاع میں قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب کے ان اضلاع میں 50 کنال رقبہ پر محیط اکیڈمی کی عمارتیں بنیں گی، ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو 50 کنال سرکاری زمین کی فراہمی اور نشان دہی کرنے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
راجن پور، وہاڑی، خانیوال، ننکانہ، اوکاڑہ، پاکپتن لودھراں میں اکیڈمی قائم ہوگی، خوشاب، بھکر، جھنگ، اٹک، منڈی بہائوالدین، حافظ آباد اور لیہ میں بھی اکیڈمی بنے گی، قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ میں مذکورہ اضلاع کے اساتذہ کو ٹریننگ کورسز کرائے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button