Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنشنرز نے پنجاب بجٹ2021-22 مسترد کردیا

پنشنرز نے پنجاب بجٹ2021-22 مسترد کردیا۔
اس سلسلے میں ریٹائرڈ آفیسر ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی سید غفور علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے دعویٰ کے برعکس پنشنرز کی امیدوں پر پانی پھیر دیاہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نےپنشنر ر کی مشکلات بڑھادی ہیں میڈیسن کے اخراجات ہی پورے نہیں ہوتے حکومت چاہتی ہے اس عمر میں احتجاج کریں تو ان کی خواہش جلد پوری کریں گے ۔
دریں اثنا پنشنرز فورم سے خطاب کرتے ھوئے رانا ولایت علی ریٹائرڈ ماہر تعلیم نے کہا ھے کہ صو با ئی بجٹ میں بھی پنشنرز کودس فیصد دے کر ٹرخاو پالیسی اپنائی گئ ھے.اور مراعات یافتہ طبقہ کو ھی نوازا گیا.اشیاء خوردونوش کی قیمتیں تین گنا بڑھ چکی ھیں.اگر پنشنرز کی پنشن میں پچاس فیصد اضافہ نہ کیا. گیا تو حکومت ھٹاو تحریک چلائیں گے۔
سید مہدی حسن طارق ریٹائرڈ سینیر ھیڈ ماسٹر نے کہا ھے کہ موجودہ حکومت پنشنرز کی پنشن بڑھانے میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ھے.اور غریب پنشنرز کے لیے خزانہ خالی ھے.اور مخصوص محکمہ جات کے ملازمین کے لیے سو فیصد سے ڈیڈھ سو فیصد سپیشل اور ایگزیکٹو الاونس دے کر نا انصافی کی گی ھے.رانا محمد اسلم ساغر ریٹائرڈ ٹیچر راہنما نے کہا ھے کہ پیش کیا گیا بجٹ جھوٹ کا پلندہ اور الفاظ کا گورکھ دھندہ ھے. مظہرممتاز بھٹہ ریٹائرڈ. ماہر مضمون نے کہا ھے کہ پندرہ سال قبل والے پنشنرز اس اضافہ پر ماتم کرتے پھریں گئے۔
جاوید اختر ڈوگر ریٹائرڈ ماہر تعلیم نے کہا ھے کہ صوبائی بجٹ پیش کرنے کے بعد پنشنرز سے ٹیکس وصولی کے ظالمانہ فیصلے متوقع ھیں 2018میں پانچ فیصد تنخواہ بڑھانے کے بعد ٹیکس کا اطلاق کر کے حساب برابر کر لیا. سید مجاہد حسین زیدی پنشنر بابا نے کہا ھے کہ موجودہ حکومت نے غریب ملازمین اور مزدور طبقہ کی زندگی چھین لینے کا تہیہ کر لیا ھے.اور پھر مہنگائی کی لہر میں شدت آئیگی.آمینہ بیگم اور فہمیدہ علی نے کہا ھے کہ پنشنرز کی پنشن میں بیس فیصد میڈیکل الاونس کا اضافہ کیا جائے.جو کہ نہیں کیا گیا.اور ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رھی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button