Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پولیس کا سکول پر دھاوا، استاتذہ اور طلبا کو دھکے،سنگین نتائج کی دھمکیاں

گورنمنٹ پرائمری سکول بستی مان عید گاہ بدلہ سنت میں پولیس گھس گئی اساتذہ اور طلبا کو دھمکیاں اور دھکے دیئے۔

گزشتہ روز پولیس نامعلوم افراد کے ساتھ 1973سے قائم پرائمری سکول میں گھس گئی اور فوری طور پر سکول خالی کرنے کا حکم دیا اس وقت سکول میں 100سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں جنہوں نے احتجاج شروع کیا تو انہوں نے ان کو دھمکیاں دیں اور اساتذہ کو دھکے دئے اور بدتمیزی کی کہ وہ سکول کی جگہ خالی کریں۔
جس پر ہیڈ ماسٹر نے اپنے حکام کو مطلع کیا جنہوں نے سکول بند کرنے کی ہدایت کردی، اور بچوں کو چھٹی دے دی گئی ۔

بعدازں پولیس پنچائت میں مخالف پارٹی سکول حکام پر الزام ثابت نہ کرسکی جس پر ان کو پولیس نے عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی اس بارے میں ہیڈ ٹیچر منظور کا کہنا ہے کہ ہم نے سارا واقعہ سکول حکام کو بتادیا ہے وہ اس کو دیکھ رہے ہیں پہلے بھی ان افراد نے بستی والوں کو مشتعل کرکے سکول کو بند کرانے کی کوشش کی تھی جو ناکام ہوگئی، اب ایک بار پھرسکول کے خلا ف مہم شروع جارہی ہے ، اس بارے میں محکمہ سکولز کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ 48 سال پرانا سکول ہے جس کا الگ سے بجٹ بھی ہے اس پر کسی کا قبضہ نہیں ہونے دیا جائے گا معاملے کو قانون کے مطابق حل کیا جائے گا، پولیس کا سکول میں گھسنا افسوس ناک ہے اس کی تحریری شکایت پولیس کے اعلیٰ حکام کو کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button