Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پیغام یونین نے ماہانہ کٹوتی غیر قانونی قرار دے دی

میپکو ایمپلائیز پیغام یونین کی ہائی کمان کا اجلاس زیر صدارت جناب خواجہ ظہور احمد بٹ ہوا۔

اجلاس میں کمیٹی کے اراکین چوہدری محمد نواز چدھڑ صوبائی سیکرٹری جنرل، ذوالفقار علی عباسی مرکزی چیئرمین، ملک خدا بخش بوسن سینئر نائب صدر، اللہ دتہ ساجد سیکرٹری جنرل، محمد سلیم عباس صدیقی ریجنل چیئرمین آپریشن اور اشفاق محمود انصاری مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر نے شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ میپکو انتظامیہ کی منسوخ شدہ یونین کے لئے محنت کشوں کی تنخواہوں میں سے ماہانہ چندہ کٹوتی کر کے سراسر غیر قانونی کام کر رہی ہے۔ پیغام یونین مطالبہ کرتی ہے کہ میپکو میں ریفرنڈم کرانے کی پروسیڈنگ جاری ہو چکی ہیں۔ قانونی طور پر سابقہ ریفرنڈم کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ لہذا محنت کشوں کی تنخواہوں میں سے منسوخ شدہ یونین کے لئے چندہ کٹوتی کرنا غیر قانونی ہے۔ اس کو فی الفور بند کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button