Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف سکولز میں جماعت ششم تا میٹرک طلباء و طالبات کے نئے داخلوں پر پابندی عائد

گورنمنٹ سکولز میں انرولمنٹ مہم جاری ہے، اس پر صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے حکم دیا ہے کہ پہلے سرکاری سکولز میں داخلے کئے جائیں جہاں داخلوں کا ٹارگٹ پورا ہونے کے بعد ہی پیف سکولز میں نئے داخلے کئے جائیں گے۔
دوسری جانب پیف سکولز مالکان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کی مرضی ہونی چاہئیے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکو لز یا پیف پارٹنر سکولز میں داخل کرائیں، پیف سکولز میں نئے داخلوں پر پابندی سے سکولز مالکان اور طلباء و طالبات اور ان کے والدین کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی۔
اس لئے پیف سکولز میں ششم تا میٹرک کلاسز نئے داخلوں پر پابندی ختم کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button