Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف سکولوں کےلئے 5ارب کے فنڈز جاری کردئے گئے

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کےتحت چلنے والے سکو لز کیلئے پانچ ارب روپے جاری کردیے گئے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو پانچ ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔
پیف کو یہ گرانٹ نجی سکولوں کو ادائیگی کے لیے کی گئی ہے جبکہ محکمہ خزانہ کی جانب سے دیگر اخراجات کیلئے بھی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔
اس گرانٹ سے پیف کے تحت چلنے والے سکولوں کے اساتذہ کو تنخواہیں بھی مل سکیں گی۔



















