Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف نے بند سکول دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی سر براہی میں 13ویں اور 14ویں پراگریس ری ویو میٹنگ کا انعقاد ہوا،جس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز) سید ساجد ترمذی، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) شاہد اسماعیل مرزا سمیت تمام پروگرام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

میٹنگ میں مختلف اہم امور زیر بحث لائے گئے جس میں پارٹنرز سکولوں کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ،تین ماہ سے زیادہ رکی ہوئی سکولوں کی پیمنٹ، ان کی وجوہات، کینسل شدہ سکول والے علاقوں میں نئے سکولوں کا قیام، نئے داخل شدہ بچوں کے ب فارم کے تصدیقی عمل، پیف دفاتر اور سکولوں میں اینٹی ڈینگی سرگرمیا ں کرنے، مختلف تشکیل شدہ کمیٹیوں کی کارکردگی کی رپورٹس کا جائزہ لینے، نئے داخل شدہ بچوں کی پیمٹس سمیت دیگر معاملات شامل تھے۔

ایم ڈی پیف اسد نعیم نے کہا کہ کو الٹی ایشورنس ٹیسٹ پیف سکو لوں کا تعلیمی معیار چیک کرنے کا بہترین پیمانہ ہے اور اس حوالے سے بورڈ کی ہدایات بھی ہیں کہ پارٹنرزسکولوں کا ٹیسٹ لیا جائے۔

ایم ڈی پیف نے پروگرام ڈائریکٹرز کو میٹنگ میں ہدایت جاری کیں کہ ایسے سکول جن کی پیمنٹس تین ماہ کے زائد وقت سے رکی ہوئی ہیں، انکی وجوہات پر نظر ثانی کی جائے اور سکول مالکان سے کہا جائے کہ جلد از جلد معاملات کو حل کریں تاکہ کافی عرصہ سے رکی ہوئی پیمنٹس جاری کیں جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پیف کا مقصد پنجاب کے غریب علاقوں میں معیاری تعلیم کا فروغ ہے جن علاقوں میں پیف سے ملحقہ سکول اپنا تعلیمی معیار برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے کینسل ہو چکے ہیں ان علاقوں کے بچوں کی سہولت کے لیے وہاں نئے سکول کھولے جائیں تاکہ بچوں کی تعلیم میں حرج نہ ہواور وہ پیف کے تعلیمی منصوبوں کے ذریعے معیار ی تعلیم حاصل کر سکیں۔

میٹنگ میں ایم ڈی پیف نے تمام پروگرام ڈائریکٹرز اور اینٹی ڈینگی فوکل پرسن کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں آج کے دن پیف کے تمام دفاتر اور پیف سے منسلک تمام سکولوں میں انسداد ڈینگی سے متعلقہ سرگرمیاں سر انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔

اس ضمن میں ایم ڈی پیف کی ہدایت پر بذریعہ سرکلر بھی تمام پارٹنرز کو یہ دن منانے کے حوالے سے سرگرمیاں کرنے اور اینٹی ڈینگی ایپلی کیشن پر تصاویر اپ لوڈ کر نے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button