Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف کا پارٹنر سکولوں پر بجلی گرانے کافیصلہ، اپیل کرنے پر فیس ادا کرنا ہوگی

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں سے متعلق نئی پالیسی جاری کی ہے۔ جس کے تحت پیف کے پارٹنر سکولوں کے سربراہان سے شکایت کی شنوائی کیلئے بھی فیس وصول کی جائے گی۔ سکول سربراہ سے وصول کردہ دس ہزار روپے فیس نا قابل واپسی ہوگی۔ پارٹنر سکولوں کو ایپلیٹ کمیٹی کو فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلئے 10 ہزار روپے فیس دینا ہوگی۔سکولوں کے خلاف فیصلوں کیلئے نظر ثانی کمیٹی کو بھی اپیل کرنے کی صورت میں فیس دینا ہوگی۔

اس سلسلے میں جاری مراسلہ کے مطابق سکولوں کے سربراہان کو اپنے خلاف فیصلے آنے کی صورت میں تیس روز کے دوران دو میں سے کسی ایک کمیٹی کو اپیل دائر کرانا ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button