Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف کے زیر اہتمام پنجاب کے مختلف اضلاع میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرا ہتمام کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ پنجاب کے سات اضلاع لاہور، پاکپتن، لیہ، لودھراں، ملتان، راجن پوراور وہاڑی سے شروع کیا گیا ہے۔ اور پہلے دن 446کے قریب سکولوں کے 23ہزار5سو81بچوں کا ٹیسٹ لیا گیا ہے۔
جبکہ کیو اے ٹی کے انعقاد میں 300 سے زائد پیف کے آفسران اور25سوسے زائد انویجیلیٹرز حصہ لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایم ڈی پیف کی ہدایت پر پیف کے سینئر افسران بھی ہر ضلع میں جا کر سکولوں کا سرپرائز وزٹ کر رہے ہیں ۔
ٹیسٹ کے پہلے ہی دن ایم ڈی پیف اسد نعیم نے ایجوکیشن وؤچر سکیم کےسکول کا اچانک دورہ کیا اور موقع پر پہنچ کر سکولوں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہ کیو اے ٹی کے دوران بچوں سے شفقت سے پیش آئیں اور خوشگوار ماحول میں ٹیسٹ لیں تاکہ بچے خوف کی فضا سے نکل کر اچھے ماحول میں کیو اے ٹی دے سکیں۔ اگر کوئی بچہ ٹیسٹ کے دوران لیٹ ہو جاتا ہے، تو اُسے کیواے ٹی میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے کوالٹی ایشونس ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولوں کے تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button