Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

پیف کے طلبا کی فیسوں میں اضافہ بجٹ سے مشروط ، ملازمین کو سفری الاونس دینے کی منظوری

چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سردار آفتاب اکبر خان کی سربراہی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 75واں اجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ ممبران ایم پی اے ثانیہ کامران، ایڈیشنل سیکرٹری سکولزفرید شیخ، نمائندہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر انتظار حسین نے شرکت کی۔

ایم ڈی پیف اسد نعیم نے پارٹنر سکولوں کی فیسوں میں اضافے کے حوالے سے خصوصی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2016سے اب تک سکولوں کی فیسوں میں اضافہ نہیں ہوا، پارٹنر سکولوں کو بچوں کی مد میں دی جانے والی فیسوں میں اضافے کا ایجنڈا کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

تاہم فیسوں میں اضافہ اگلے مالی سال کے 2021-22 حکومت پنجاب کی طرف سے بجٹ بڑھانے سے مشروط کیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق تیسری تا پنجم جماعت تک فی بچہ 50روپے، کلاس ششم تا ہشتم 100روپے فی بچہ اضافہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں کہا گیاکہ پنجاب میں کلاس ششم سے ہشتم تک بچوں کے ڈراپ آؤٹ کی شرح بہت زیادہ ہے اور بچے اس عمر میں چائلڈ لیبر کی طرف جاتے ہیں اس لیے ان بچوں کی فیس میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ڈراپ آؤٹ کی شرح کو کم کیا جا سکے اور زیادہ سے زیادہ آؤٹ آف سکول بچوں کو پیف کے سکولوں میں معیاری تعلیم دی جا سکے پیف کا بجٹ اگلے مالی سال 2021-22کے لیے تقریباً 25ارب کرنے پر متفقہ طور پر بورڈ ممبران نے حامی بھری تاہم حتمی منظوری حکومت پنجاب کے مالی معاملات کو دیکھتے ہوئے کی جائے گی۔

اجلاس میں ای وی ایس کی نیو نومینیشن کے حوالے سے ایجنڈا پیش کرتے ہوئے ایم ڈی پیف نے کہا کہ ای وی ایس پروگرام سے تعلق رکھنے والے 2500سکولوں کو جنوری 2020میں نئے داخلے کرنے کی اجازت دی گئی تھی جن کی ویری فکیشن مارچ 2020میں ہونی تھی جو کورونا وباء کے باعث نہ ہو سکی اب جبکہ 75ہزار بچوں کے ب فارم اور فزیکل ویری فکیشن مکمل ہو گئی ہے لہذا ان سکولوں کو ستمبر 2020سے تمام بقایا جات دینے کی اجازت دی جائے۔ ایم ڈی پیف نے کہا کہ ان سکولوں کے بقایا جات کی ادائیگیا ں موجودہ بجٹ میں سے کی جائیں گی۔

بورڈ ممبران نے اس پر تفصیلی بحث کرنے کے بعد منظوری دے دی۔ اجلاس میں مئی-جون2021میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس پر ایم ڈی پیف نے بورڈ ممبران کوایجنڈا پیش کرتے ہوئے درخواست کی کہ کورونا کی وجہ سے سکول زیادہ عرصہ بند رہے ہیں اس لیے انگلش کا ٹیسٹ کیو اے ٹی میں نہ لیا جائے تاہم بورڈ ممبران نے اس تجویز سے اتفاق نہ کرتے ہوئے یہ سہولت دی کہ اگر کوئی سکول انگلش کے ٹیسٹ میں ناکام ہو جاتا ہے تو ان سکولوں کو کوئی جرمانہ نہ لگایا جائے۔

ایم ڈی پیف نے کہا کہ جو سکول کیو اے ٹی میں دو مرتبہ فیل ہو گئے تھے اُن تمام سکولوں کی آدھی فنڈنگ روک لی گئی تھی اور ان سکولوں کی پوری فنڈنگ اسی صورت میں جاری کی جائے گی اگر وہ کیو اے ٹی پاس کریں گے۔ اس لیے سکولوں کا کیو اے ٹی لیناضروری ہے۔

اجلاس میں تمام بورڈ ممبران نے کثرت رائے سے پیف کے ملازمین کو ماہانہ دو ہزار روپے سفری الاؤنس دینے کی بھی منظوری دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button