Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف کے عملے کی غفلت، سکولوں کو 22 کروڑ روپے اضافی جاری کردیے گئے، ریکوری کے بعد عملہ معطل

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے پارٹنر سکولوں کو مارچ تا ستمبر 2020 کے بقایا جات کی مد میں غلطی سے ادا کیے جانے والے پیف کے 22 کروڑ روپے بچا لیے اور پارٹنر سکولوں سے 17کروڑ روپے 29 اور 30 جون،2021کو جاری ہونے والی پیمنٹس میں ریکور کر لیے گئے ہیں،جبکہ بقایا 5کروڑ روپے جولائی کی پیمنٹس کے ساتھ ریکور کر لیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق پیف کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایم ڈی پیف اسد نعیم کی تعیناتی سے پہلے 23اکتوبر، 2020 کو 22لاکھ سے زائد ب فارم والے بچوں کا ڈیٹا پروگرام ڈیپارٹمنٹس کو مہیا کیا، جس میں غلطی سے کچھ ایسے بچوں کا ڈیٹا بھی چلا گیا جن کے ب فارم نہیں بنے تھے۔ جس وجہ سے پارٹنر سکولوں کو 22کروڑ کے قریب زائد پیمنٹس ادا ہو گئیں۔
زبید الحسن ڈائریکٹر فاس کی جانب سے یہ معاملہ سامنے آنے پر ایم ڈی پیف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث افسران کو او ایس ڈی بنا کر تمام اختیارت واپس لے لیے۔
ایم ڈی پیف نے پانچ سینئر ممبران پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی، جو اس معاملے کی جامع تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ملوث افسران کے خلاف دانستہ غلطی ثابت ہونے پر قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پیف سے منسلک تمام سکولوں کی پیمنٹس ب فارم سے مشروط ہیں اور پیمنٹس تمام سکولوں کو ب فارم کی تصدیق اور بچوں کی فزیکل ویری فکیشن کی بنیاد پر میرٹ پر جاری کی جاتی ہیں۔
ایم ڈی پیف اسد نعیم نے کہا کہ اس حوالے سے تمام اقدامات چیئرمین پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز سردار آفتاب اکبر خان کی مشاورت سے کیے گئے ہیں اور پیف پارٹنرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے ریکوری کی تمام تر تفصیلات تمام پارٹنرز کو بھی مہیا کر دی گئی ہیں۔
ایم ڈی پیف نے مزید کہا کہ یہ فنڈز مستقبل کے معماروں پر خرچ ہونے کے لیے سکولوں کو دیا جاتا ہے اس کی ہر صورت حفاظت کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button