پیف کے 40ہزا ر طلباء کے ب فارم کی تصدیق نہ ہوسکی ،
بچوں کی فیسوں کی ادائیگیاں بند کردی گئیں

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں سے 40 ہزار سے زائد طلباء کے نام خارج کرا دیئے ہیں جوپہلی تاپانچویں جماعت تک کے طالب علم تھے۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے سکولوں کے سربراہان کے نام ایک مراسلہ جاری کیا گیا جس میں یہ واضح کیا گیا کہ جب تک (ب)فارم نہیں بنےگا طلبہ کی فیسوں کی ادائیگیاں نہیں ہوں گی اوران طلبہ کےناموں کو فزیکل ویری فکیشن کی فہرست سے بھی نکال دیا گیا ہے۔
پیف کے پارٹنر سکولوں نے ب فارم نہ رکھنے والے طلبہ کےسکولوں میں داخلے بند کر دیئےہیں اور نادرا سے تصدیق شدہ ب فارم نہ بننے تک ان طلبہ کوسکولوں میں دوبارہ داخل نہیں کیاجائےگا۔
پیف حکام نے سکولوں کے سربراہان سے طلبہ کے ب فارم نہ ہونے کی وجوہات بھی مانگ لیں ۔ پیف نے پارٹنر سکولوں میں داخلوں کیلئے ب فارم کی فراہمی میں سختی کر دی ہے۔
ترجمان پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ پارٹنرز سکولوں کو طلبہ کے ب فارم فراہمی کے لئے مزید وقت دینے پر غور کیا جارہا ہے،پارٹنر سکولوں کو ب فارم جمع کروانے کے لیے ڈیڑھ سال سےآگاہ کیا جا رہا ہے۔


















