Breaking NewsNationalتازہ ترین
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے سفارشات وزارت توانائی کو ارسال کردی گئیں ، پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی۔
وزارت توانائی کو مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی کی تجویز موصول ہوئی ہے، قیمتوں میں کمی کی تجاویز سیلز ٹیکس، پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئیں۔
پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل سے قیمتیں کم ہوسکتی ہیں، قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی۔