Breaking NewsNationalتازہ ترین
پیٹرول کے بعد گیس بم گرانے کی تجویز تیار

گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 35 فیصد تک بڑھانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی تجویز گیس کے گھریلو صارفین کیلئے ہے،تجویز نومبر سے فروری تک 4 ماہ کیلئے ہے۔
پہلے دو سلیب کیلیے گیس کی قیمت میں اضافہ تجویز نہیں کیا گیا، گیس استعمال کے آخری 4 سلیب پر 35 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔
گھریلو صارفین کیلئےآخری 4سلیب ماہانہ 200سے400 ایم ایم بی ٹی یو سے زائد استعمال کے ہیں، آخری 4سلیب کی قیمت ماہانہ553روپے سے1460 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو تک ہے۔


















