پیپرز مارکنگ کو ایک قومی فریضہ سمجھ کر ادا کیا جائے : کنٹرولر امتحانات ملتان بورڈ

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2021ء کے پرچہ جات کی مارکنگ کے سلسلے میں ہیڈ ایگزامینرز کی ورکشاپ کمیٹی روم میں منعقد ہوئی، ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات حافظ محمد اسماعیل تگہ نے کہا ہے کہ پیپرز مارکنگ کو ایک قومی فریضہ سمجھ کر ادا کیا جائے، کیونکہ پیپر مارکنگ میں ذرا سے بھی غفلت اور کوتاہی کسی بھی ذہین طالب علم کے روشن مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ متوازن مارکنگ سے حقدار کو اس کا حق مل سکتا ہے۔
ڈپٹی کنٹرولر سیکریسی ڈاکٹر حافظ فدا حسین سسٹم اینالسٹ، قاضی مجیب الرحمٰن نے پیپر مارکنگ بارے بریفنگ دی، اور اس سلسلے میں ایگزامینرز کو بورڈ قواعدو ضوابط بارے آگاہ کیا ۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ سیکریسی برانچ بدرالزمان نے انجام دیئے۔
ورکشاپ کے دوران سکولز اور کالجز کے اساتذہ کرام کی طرف سے پیپر مارکنگ میں درپیش مشکلات اور بہتری کیلئے تجاویز بھی پیش کیں، جن پر سنجیدگی سے غور کرنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔




















