پیپلز پارٹی لاڑکانہ کی حالت بدل نہ سکی، جنوبی پنجاب کی کیا بدلے گی:کرامت شیخ

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، بشمول اندرون سندھ کو بدترین مسائل میں جکڑنے کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے، جو 40 سال سے حکومت میں جبکہ 13 سے مسلسل سندھ میں حکومتِ کررہی ہے ۔ سینکڑوں ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ کی مد میں اڑا دیئے گئے، لیکن اپنے آبائی شہر لاڑکانہ کی حالت بھی نہیں سدھار سکی، وہ جنوبی پنجاب کے لیے کیا کردار ادا کرسکتی ہے ۔
کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ ملک کو قائد مصطفی کمال جیسی باصلاحیت لیڈر شپ کی ضرورت ہے ، جنہیں جب ایک مرتبہ موقع ملا تو انہوں نے کراچی کی حالت بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
ملک وقوم کو صرف وصرف قائد مصطفی کمال ہی ملک وقوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ، چلے ہوئے کارتوس کبھی بھی کام نہیں آ ئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹو کی نہیں زرداری جماعت بن چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ آ ج پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں۔



















