Breaking NewsSportsتازہ ترین
پی ایس ایل، مزید 6 افراد کو ویزے جاری

پاکستان میں موجود 13 میں سے مزید 6 افراد کے ویزے جاری ۔
ان 6 میں سے 2 افراد کا تعلق کراچی جبکہ 4 کا لاہور سے ہےلاہور سے تعلق رکھنے والے چاروں افراد پہلے کراچی روانہ ہوں گے، جہاں موجود 2 افراد کے ساتھ مل کر وہ یو اے ای کے لیے پرواز کریں گےان 6 افراد میں تین کرکٹرز سرفراز احمد، ذیشان اشرف اور زید عالم شامل ہیں۔ فی الحال پاکستان میں موجود 7 افراد کے ویزے تاحال جاری نہیں ہوئے، ان سات افراد میں تین کرکٹرز عمر امین، آصف آفریدی اور محمد عمران بھی شامل ہیں۔



















