Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی ایس ایل 6 کے باقی میچ کہاں ہوں ؟پردہ اٹھنے کی منتظر ہے نگاہ

پی ایس ایل 6 کے باقی ماندہ میچوں کے انعقاد کےلئے تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا، ورچوئل اجلاس میں بھی کوئی نتیجہ سامنے نہ آیا پی سی بی ترجمان کے مطابق کرکٹ بورڈ اور چھ فرنچائز مالکان نے ایک ورچوئل اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے لیگ کے انعقاد سے متعلق این سی او سی کی ہدایات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا۔:• لیگ کے بقیہ 20 میچز کے لیے پہلی ترجیح متحدہ عرب امارات ہے۔• چونکہ اب دونوں ممالک میں عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز ہوچکا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو 23 جون کو دورہ انگلینڈ پر روانہ ہونا ہے لہٰذا پی سی بی اب ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطہ کرکے ایونٹ کو منعقد کرنے پر تبادلہ خیال کرے گا۔
ان تعطیلات کے دوران، پی سی بی ٹورنامنٹ کے نئے شیڈول کی تیاری پر بھی کام کرے گا، اس دوران پی سی بی پلیئنگ اور ٹریننگ سہولیات، ہوٹل کی بکنگ، گراونڈ پہنچنے کے لیے ٹرانسپورٹ اور ویزوں کے حوالے سے بھی ای سی بی سے مکمل رابطے میں رہے گا۔• پی سی بی اس دوران ممکنہ مالی اور دیگر خدشات کا جائزہ لینے کے بعد فرنچائز سے مشاورت کے بعد وینیو سے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ کرے گا۔وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ کا اجلاس بہت مفید رہا، ہم نے کئی پہلوؤں کا جائزہ لیا، اس دوران متحدہ عرب امارات کا وینیو پہلی ترجیح بن کر سامنے آیا ہے تاہم ہمیں اب بھی کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس 6 کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button