Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پی پی ایس سی امتحانات : 145 امیدوار کالجز میں تعینات

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے والے145 امیدواروں کو سرکاری کالجوں میں لیکچررز تعینات کر دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق ئرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پانچ مضامین میں نئے لیکچررز تعینات کر دیے ہیں، شعبہ سرائیکی میں سات لیکچررز، شماریات میں 47 لیکچررز تعینات کیے گئے ہیں، محکمہ ہا ئر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق کمپیوٹر سائنس میں 58 لیکچررز، سوشل ورک میں 10 لیکچررز تعینات کیا گیا ہے۔
سرکاری کالجوں میں کامرس کے 14 اور جغرافیہ کے مضمون میں 19 لیکچررز تعینات کیے گئے ہیں،سرکاری کالجوں میں تعینات ہونے والے نئے اساتذہ کو 20 اگست تک جوائننگ کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button