چیئرمین پیف وزیر اعلیٰ سے ملنے پہنچ گئے

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سردار آفتاب اکبر خان کی ملاقات ہوئی، جس میں چیئرمین پیف نے وزیر اعلی پنجاب کو پیف کے مختلف پروگرامز کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔
انہوں نے کہا کہ پیف کے پارٹنر سکولوں میں آؤٹ آف سکول چلڈرن کو تعلیم کی طرف لانے کا بے پناہ پوٹینشل ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال پیف کے سسٹم میں زیادہ سٹوڈنٹس ہیں اور صرف 21 دنوں میں اس سال پیف کے سسٹم میں تین لاکھ سے زائد مزید بچے داخل کئے گئے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدارنے چیئرمیں پیف سردار آفتاب اکبر خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف تعلیم کے واضح منشور کے ساتھ میدان میں آئی ہے اور تعلیم کے منصوبوں پر زیادہ سے زیادہ بجٹ خرچ کیا جائگا۔انہوں نے سردار آفتاب اکبر خان کے اپنے حلقے میں کئے گئے ترقیاتی کاموں پر اطمینان اور خوشی کا اظہاربھی کیا۔


















