Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

چینی چوروں کے خلاف آپریشن،6گرفتار4لاکھ جرمانہ

مقررہ قیمت سے زائد نرخ پر چینی فروخت کرنیوالوں کے خلاف آپریشن لانچ کر دیا گیا

چینی چوروں کے خلاف آپریشن،6گرفتار4لاکھ جرمانہ
مقررہ قیمت سے زائد نرخ پر چینی فروخت کرنیوالوں کے خلاف آپریشن لانچ کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز آپریشن کے دوران 6 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیاگیا۔

کاروائی پرائس مجسٹریٹ نعیم چنگیزی نے کی۔تھانہ کینٹ کی حدود سے دو، تھانہ بوہڑ گیٹ تین اور تھانہ حرم گیٹ کی حدود سے ایک دکاندار کو گرفتار کیا گیا۔

علاوہ ازیں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مہنگے داموں چینی فروخت کرنیوالوں پر 4لاکھ 8ہزار 250روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ضلع میں 187 دکانوں پر چینی کی قیمت کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 131 دکاندار چینی کی گرانفروشی میں ملوث پائے گئے۔

سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بڑے مالز اور معروف سٹوروں پر چھاپے مارے اور چینی کے مقررہ قیمت سے زائد ریٹ وصول کرنیوالوں پر 1لاکھ60ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button