Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

چین یورپ مال بردار ٹرین سروس کا آغاز ہوگیا

بیجنگ: چین نے اپنی تجارت کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے بذریعہ ٹرین سروس یورپ تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق رپورٹس کے مطابق چین نے اپنے خود مختار علاقے منگولیا سے روسی دارالحکومت ماسکو تک مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کردیا ہے، یہ تجارتی مال بردار ٹرین اوردوس شہر سے ماسکو تک چلائی گئی۔
اوردوس سے چین یورپ مال بردار ٹرین سروس کے آغاز کے موقع پر دو ہزار ٹن وزن سے زائد آٹو پارٹس،زرعی اور سائیڈ لائن مصنوعات سے لدی مال بردار ٹرین جمعہ کی صبح اوردوس کے لاجسٹک پارک سے ماسکو کے لیے روانہ ہوئی، پچاس ٹی ای یوز سامان سے لدی اس روٹ پر یہ پہلی ٹرین شمال سے ماسکو جائے گی، جو ایرن ہوت اور منگولیا کی سرحدی بندرگاہ سے گزرے گی۔ یہ مال بردار ٹرین پندرہ دن میں ماسکو پہنچے گی، سمندری راستے سے شپنگ کے مقابلے میں نقل و حمل کے وقت میں تقریباً پچیس دن کی بچت ہوگی۔
اس سے قبل چین برطانیہ کے لئے بھی اپنی مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کرچکا ہے، مال بردار ٹرین بارہ ہزار کلو میٹر کا سفر اٹھارہ روز میں طے کرنے کے بعد لندن پہنچتی ہے،خصوصی مال بردار ٹرین قازقستان کے راستے،روس، بیلاروس، پولینڈ، جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے ہوتی ہوئی برطانیہ میں داخل ہوتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button