ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نے ملتان کا دورہ کیا. اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگایا اور وہاں پر زیر تعمیر فٹبال پویلین اور مسجد کا معائنہ کیا۔
بعد ازاں ای لائیبریری میں ملتان ڈویژن کے سپورٹس افسران کے ساتھ میٹنگ ہوئی، جس میں عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان. شفیق الرحمن خٹک ڈی ایس او خانیوال. ملک غلام مرتضیٰ ڈی ایس او وہاڑی.محمد طارق ڈی ایس او لودھراں فاروق لطیف تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان سٹی، محمد عرفان ٹی ایس او جلال پور پیروالہ.شائستہ قیصر ڈویژنل کوچ. پروجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو محمد آصف نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ ملتان ڈویژن میں کھیلوں کا بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے ہمیں ہر علاقہ کی خصوصی پہچان والے کھیل کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات کرنے ہیں تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر ہوں تمام سپورٹس افسران اپنی تجاویز جلد از جلد مجھے دیں تاکہ ان پر عمل درآمد شروع کرایا جاسکے.بعد ازں انہوں نے متی تل میں زیر تعمیر آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور کام کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
دریں اثناء آصف اقبال کی سربراہی میں سپیشل پرسن نے بھی ڈسڑکٹ اسپورٹس کمپلیکس ملتان میں عدنان ارشد اولکھ ڈی جی سپورٹس اینڈ یوتھ افئیر پنجاب سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کے لئے بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔


















