Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈائریکٹ پی ایچ ڈی پالیسی ایک سال کےلئے منسوخ

ہائر ایجوکیشن نے ڈائریکٹ پی ایچ ڈی پالیسی ایک سال کےلئے منسوخ کردی۔
ایچ ای سی نے ، بی ایس آنرز کے بعد ڈائریکٹ پی ایچ ڈی میں داخلوں کی گزشتہ برس منظورہو نیوالی پالیسی منسوخ کردی گئی ہے۔
گزشتہ برس بی ایس آنرزکےبعدڈائریکٹ پی ایچ ڈی کی پالیسی منظورہوئی تھی، جس پر وائس چانسلرز کو ایم فل ختم کرکےڈائریکٹ پی ایچ ڈی میں داخلوں پرتحفظات تھے ، اب ڈائریکٹ پی ایچ ڈی پالیسی کا 22 میں دوبارہ جائزہ لیاجائےگا ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر کی یونیورسٹیز کو آگاہ کر دیا گیا، ڈائریکٹ پی ایچ ڈی پالیسی نافذ کرنیوالی صرف یو ای ٹی کوچھوٹ ہوگی ۔
اس فیصلے سےقبل ہی یوای ٹی ڈائریکٹ پی ایچ ڈی کی پالیسی نافذکرچکی ہے۔ ایچ ای سی کی جانب سے منعقد اجلاس میں پی ایچ ڈی کی نئی پالیسی منسوخی کی منظوری دیدی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button