Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرجیل میں حملہ، پاکستان کا احتجاج

امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ساتھی قیدی کیطرف سے حملہ کرنے اطلاعات سامنے آئیں ہیں ، جس پر پاکستان نے احتجاج کرتے ہوئے حقائق سامنے لانے کامطالبہ کیاہے۔
دفتر خارجہ نے رد عمل میں‌ کہا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے نے امریکی حکام سے یہ معاملہ اٹھایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے ردِ عمل میں کہا ہے کہ 30 جولائی کو عافیہ صدیقی پر ساتھی قیدی کے ذریعے حملے کے بارے میں معلوم ہوا، واشنگٹن میں ہمارے سفارت خانے نے امریکی حکام سے یہ معاملہ اٹھایا۔ واقعے کے بعد پاکستانی قونصل جنرل نے عافیہ صدیقی سے ملاقات کی ہے، انھیں کچھ معمولی چوٹیں آئیں، لیکن وہ ٹھیک ہو رہی ہیں، متعلقہ امریکی حکام کو اس سلسلے میں شکایت درج کرا دی گئی ہے۔
امریکی حکام کے ساتھ واقعے کی مکمل تحقیقات اور عافیہ صدیقی کی حفاظت یقینی بنانے کی بات کی گئی، ترجمان نے کہا کہ قونصل جنرل کی ہر ممکن کوشش ہے کہ عافیہ صدیقی کی مناسب طریقے سے دیکھ بھال ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button