Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ

ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ،فرینڈز کلب نے انصاف کلب اور کریسنٹ کلب نے پاک الیون کو ہرا دیا ۔
فرینڈز کلب ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اووروں میں دس کھلاڑیوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے ۔
ابوبکر خاکوانی 20 رانا شہزاد 17 ،جبکہ جاوید اقبال اور غضنفر نے 3۔3 عمران شاہ ۔محمد عرفان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
انصاف کلب بعد میں کھیلتے ہوئے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 93 رنز بنا سکی ۔احسن شاہ نے 30 رنز بنائے جبکہ فرینڈز کلب ملتان کی طرف سے ابوبکر خاکوانی ۔
عمر علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس طرح فرینڈزکلب سات رنز سے کامیاب ہوئی۔عبدالرؤف اور منظور لطیفی ایمپائرز، جبکہ یوسف اکرم سکورر تھے۔
دوسرے میچ میں پاک الیون کرکٹ کلب پہلے کھیلتے ہوئے صرف 89 رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔ناصر نے 18 جبکہ عبدالرحمان افضل اور فاروق نے 16 ۔16۔رنز بنائے ۔
کریسنٹ کلب ملتان کی طرف سے محمد سمیع محمد زاہد اور محمد عارف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
کریسنٹ کلب نے مقررہ ہدف دو کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر لیا فرحان پرویز 33 ناٹ آؤٹ عامریامین 25 ۔محمد احمد 19ناٹ آؤٹ رنز بنائے ۔فاروق نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا محمد آصف عبدالرؤف ایمپائرز ، منظور لطیفی سکورر تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button