ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ:ملک کلب اور پاک الیون کوارٹر فائنل میں
ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ۔ملک کلب نے خداداد جمخانہ اور پاک الیون نے قریشی کلب کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
اے او کرکٹ کلب ملتان کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے ۔صدام نے 26 جبکہ خاورملک نے 24 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔خداداد جم خانہ کی طرف سے شفیق نے تین جبکہ سجاد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
بعد میں کھیلتے ہوئے خداداد جمخانہ8کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 103 رنز بنا سکی۔ اصغرنے 21 رنز بنائے۔ملک کلب کی طرف سے فیصل بھائی نے چار جبکہ صدام نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
اس طرح ملک کرکٹ کلب چونتیس رنز سے کامیاب ہوا، عبدالرؤف اور محمد آصف امپائر تھے دوسرے میچ میں پاک الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے سات پرانے نقصان پر 162 رنز بنائے ۔
ارسلان نے 42 اور وحید نے 35 رنز بنائے ۔قریشی کلب کی طرف سے فرحان علی تین وکٹ حاصل کیں۔
بعد میں کھیلتے ہوئے قریشی کلب سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 154 رنز بنا سکی ۔عثمان شفیق نے 72 رنز بنائے جبکہ بابر علی نے 37 رنز بنائے ۔پاک الیون کی طرف سے جاوید اور عبدالرحمان افصل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ندیم اقبال اور عبدالروٴف ایمپائر تھے۔ اس طرح پاک الیون اور ملک کرکٹ کلب نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔



















