Breaking NewsSportsتازہ ترین
ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ:کریسنٹ کلب سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کریسنٹ کلب ملتان نے ملک کرکٹ کلب ملتان کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
اے او کرکٹ کلب ملتان کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں ملک کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے ۔جنید خورشید 38 عمران جوئیہ 23 ریاض ملک نے بیس سکور بنائے ۔
کریسنٹ کلب ملتان کی طرف سے محمد زاہد نے چار جبکہ محمد عارف اور سہیل محسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کریسنٹ کلب ملتان نے مطلوبہ ہدف ایک کھلاڑی کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔عامر یامین نے 58 رنز بنائے اور محمد شعیب نے 45 رنز بنائے اور دونوں آوٹ نہیں ہوئے ۔
سعید ملک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا محمد آصف اور وسیم شاہ ایمپائرز اور منظور لطیفی سکورر تھے۔



















