Breaking NewsSportsتازہ ترین
ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ
ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اے او کرکٹ کلب ملتان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زواری کرکٹ کلب ملتان کو دو رنز سے ہرا دیا۔
اے او کرکٹ کلب ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اور میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے ۔سلمان احمد 54 رئیس بشیرنے 32 رنز اور قلندر نے 18 رنز بنائے ۔زواری کلب کی طرف سے اظہر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
بعد میں کھیلتے ہوئے زواری کلب نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 140 رنز بنا سکی ۔اختر زواری نے 68رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔شفیق احمد نے 17 رنز بنائے۔
اے او کلب ملتان کی طرف سے عمران شاہ ۔صفدر حسین نے دو دو جبکہ رئیس بشیر۔ حافظ عثمان محمد سلمان محمد احمر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
وسیم شاہ اور طارق محمود ایمپائرز منظور لطیفی سکورر تھے۔



















