ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ : فرینڈز کلب کی سیمی فائل میں رسائی

ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ تیسرے کوارٹر فائنل میں فرینڈز کلب ملتان نے پاک الیون کو پندرہ رن سے ہرادیا ۔
اے او کرکٹ کلب ملتان کے زیراہتمام جاری ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں فرینڈز کلب ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے کھلاڑیوں کے نقصان پر 153رنز بنائے ۔علی فاروق نے چالیس جبکہ بنگش نے 37 رنز بنائے ۔پاک الیون کی طرف سے عباس فرید نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
بعد میں کھیلتے ہوئے پاک الیون 138 رنز بنا سکی ۔یاسر بٹ 39 جبکہ حسیم بھٹی نے 33 رنز بنائے ۔فرینڈز کلب ملتان کی طرف سے محمد عباس نے تین جبکہ عامر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس طرح فرینڈز نے یہ کوارٹرفائنل پندرہ رن سے جیت لیا اور سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا ۔
کاشف شفیق اور نثارالحق ایمپائرز منظورلطیفی سکورر تھے۔


















