Breaking NewsNationalتازہ ترین
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے رمضان بازاروں میں چینی اور آٹے کی سپلائی بڑھانے کا حکم

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے رمضان بازاروں میں چینی اور آٹے کی سپلائی بڑھانے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ چینی کے کاونٹرز پر سٹاف کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ خریداری کے لئے صارفین کو انتظار نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے وئیر ہاوس میں چینی کی پیکنگ اور سپلائی کے عمل کو تیز کرنیکی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات کا حکم دیا ہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہر شہر کے رمضان بازار کو خود مانیٹر کررہے ہیں۔
رمضان بازاروں میں آٹے،چینی،گھی کے علاوہ 13 اشیاء پر بھاری سب سڈی دی جارہی ہے۔رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔


















