Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ڈکیتی کی 21 مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان جیل پہنچ گئے

جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی 21 مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو 18 مقدمات میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے ۔

قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بہاؤ الدین زکریا کے مطابق محمد مدثر اور جنید ریاض نے شہریوں سلامت علی، محمد اسرار، ارشاد قریشی، شفیق الرحمٰن، عمر فاروق، ذیشان ، جہانزیب خان، سید خرم شہزاد، کلیم اللہ، عرفان، رئیس رفیق، سبحان احمد، کامران، عبدالرحمن ، توحید الرحمٰن وغیرہ سے لاکھوں روپے کی نقدی رقوم، موٹرسائیکلیں، الیکٹرانکس کا سامان اور طلائی زیورات سمیت دیگر اسلحہ کے زور پر لوٹنے کے مقدمات درج کیے تھے ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جن سے مزید تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی نہیں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button