Breaking NewsNationalتازہ ترین
ڈیرہ غازیخان: طوفان بادوباراں سے 6 ہائی ٹینشن پولز زمین بوس
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ڈی جی خان سرکل کے زیر انتظام فاضل پور سب ڈویژن کے علاقہ میں طوفان بادوباراں سے 6ہائی ٹینشن پولز زمین بوس ہوگئے جس سے 11KVکوٹ موہی اور قطب پورفیڈرز سے بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی۔
منگل اور بدھ کی درمیانی شب آنے والی شدیدآندھی اور بارش کے باعث کوٹ موہی، قطب پور اورحاجی پور کے علاقوں میں چھ ہائی ٹینشن پولز اور تاریں ٹوٹ کر گرگئیں۔
سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ڈی جی خان سرکل آصف جان مروت نے ایکسین کنسٹرکشن ڈویژن ڈی جی خان کو نئے پولز نصب کرکے بجلی بحال کرنے کی ہدایت کی۔
شعبہ کنسٹرکشن اور آپریشن ڈی جی خان کی ٹیموں نے گزشتہ صبح مرمتی کام شروع کیا اور شام تک پولز اور تاریں نصب کرکے بجلی بحال کردی۔


















