ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا معاملہ،ایمپلائز نے زکریا یونیورسٹی سیل کرنے کی دھمکی دے دی
ملازمین نے نماز حاجت بھی ادا کی
زکریا یونیورسٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین کو معاملہ حل نہ ہوسکا، کیمپس ایک بار پھر انتظامیہ مخالف نعروں سے گونجتا رہا ۔
زکریا یونیورسٹی کی ایمپلائز یونین نے صدر ملک صفدر حسین اور رانا مدثر کی قیادت میں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کی، کریش ہال میں دھرنا دیا ۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈیلی ویجزملازمین کو جان بوجھ کر انتظارکی سولی پرچڑھایا جارہا ہے، اور یونیورسٹی میں بدامنی پھیلانے کےلئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں سینڈیکیٹ سے منظوری کے بعد اساتذہ کا ایک گروہ ملازمین کے مستقبل پر شب خون مارنے کی کوشش کررہا ہے جس کو ناکام بنایا جائے گا، جب تک نوٹیفکیشن نہیں ہوجاتا احتجاج جاری رہے گا اوراس سلسلہ وسیع کیا جائے گا آج منگل کو یونیورسٹی کو سیل کردیا جائے گا اور بوسن روڑ پر دھرنا دیا جائے گا جس کی تمام ترذمے
داری انتظامیہ پر ہوگی۔

بعد ازاں ملازمین نے نماز حاجت ادا کی ملازمین کی مشکلات ختم ہونے کی دعا کی گئی۔



















