Breaking NewsNationalتازہ ترین
ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی : وزیراعظم کو تین نام ارسال

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لیے وزارت دفاع کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم کو تین نام ارسال کردئیے گئے، وزیراعظم عمران خان کل سمری پر دستخط کریں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا نام سمری میں شامل ہے، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز، لیفٹیننٹ جنرل ثاقب ملک کا نام بھی سمری میں شامل ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے، اور نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک بارپھرسول اورفوجی قیادت نےثابت کر دکھایا کہ ملک کے استحکام،سالمیت ، ترقی کے لئے ادارے متحد اور یکساں ہیں۔


















