Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈی جی ایم ڈی اے نواز شریف زرعی یونیورسٹی پہنچ گئے

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ملتان قیصر سلیم نے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)سے تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران رئیس جامعہ نے یونیورسٹی کے بارے میں مکمل بریفنگ دی اور بتایا کہ جس جگہ آپ اس وقت موجود ہیں، یہ رقبہ جنگل بیاباں تھا۔ بہت ہی کم عرصہ میں لوکل انتظامیہ کے ساتھ ملکر رقبہ واگزار کروایا اور یہاں اس وقت ایڈمن بلاک ، اکیڈمک بلاک ، فیکلٹی ہاسٹل ، بوائز ہاسٹل ، گرلز ہاسٹل جیسی عمارات مکمل کی جا چکی ہیں اور مزید بھی ترقیاتی کام جاری ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کسانوں و کاشتکاروں کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلتے ہیں، اور اپنے جدید سائنسی تجربات سے بھی روشناس کروایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ طلباء و طالبات کی بہتری یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے اور یہ ادارہ پاکستان کی اعلی تعلیمی اداروں میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ملتان قیصر سلیم نے اس موقع پر کہا کہ زرعی جامعہ کا قیام جنوبی پنجاب میں کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی نے بہت کم عرصے میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا نام بنایا ہے ۔
اس موقع پر رجسٹرار عمران محمود، خزانہ دار رفیق فاروقی، پراجیکٹ ڈائریکٹر رانا طفیل اور راؤ ذاکر بھی موجو دتھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button