Breaking NewsNationalتازہ ترین
کاروں کی قیمتوں میں کمی کی پالیسی ناکام ہوگئی
نئی کاروں کی قیمتوں میں کمی کا حکومتی اقدام فلاپ، مارکیٹ میں نئی گاڑی پر "اون” تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
"سوزوکی” اور "کیا” سمیت بعض کمپنیوں نے سلیکٹر اور سیمی کنڈکٹرز کی شارٹیج کے بہانے پر سپلائی روک دی۔ ایم جی سمیت دیگر SUVs پر اون منی ایک ملین سے بھی اوپر پہنچ گئی۔
حالات یہ ہیں کہ سوزوکی کلٹس کی بکنگ بند ہو چکی۔، نئی ہونڈا سٹی بک کروائیں تو اگلے سال مارچ میں ملے گی۔
ملائشین کمپنی پروٹون بھی گاڑی اسمبل کرنے کے لئے پارٹس فراہم نہیں کر رہی۔
حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں کار اسمبلنگ کی انڈسٹری بغیر کسی کنٹرول اور جوابدہی کے صرف پیسہ بنانے کے لئے ہے۔



















