Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کاشتکاروں کو زرعی قرضوں پر7 ارب روپے مارک اپ سبسڈی کی منظوری

وفاقی حکومت نے کاشتکاروں کو زرعی قرضوں پر تقریباً7ارب روپے مارک اپ سبسڈی کی منظوری دی ہوئی ہے، جس اکا اطلاق جولائی2020سے لاگو ہے اور کاشتکار حضرات اپنے زرعی قرضوں کے مارک اپ سے متعلق بینک آفیسران سے رابطہ میں رہیں اور اپنا کھاتہ چیک کرتے رہیں کہ انہیں وفاقی حکومت کی جانب سے جو سبسڈی فراہم کی گئی ہے کیا وہ انہیں ٹھیک سے مل رہی ہے یا نہیں ۔

یہ بات اکنامک کنسلٹنٹ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی و نائب صدر پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی ڈاکٹر محمد علی تالپور نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زرعی ترقیاتی بینک12.5 ایکڑ اور اس سے کم رقبہ پر مشتمل زمین کے حامل کسانوں کو قرضوں میں سبسڈی فراہم کر رہا ہے اور زرعی قرضوں کا یہ پیکج وزیر اعظم پاکستان، کوویڈ 19 وبائی امراض کے تناظر میں 1200ارب روپے سے زائد کے مالیاتی پیکیج کے اعلان کا حصہ تھا۔

ڈاکٹر علی تالپور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 70فیصد سے زیادہ کاشت کار، 12.5ایکڑ یا اس سے کم کی زمین کے مالک ہیں اور مالی سال 2020-21کے دوران 12.5 ایکڑ تک اراضی کے کاشتکاروں کے لیئے قرضوں پر 10فیصد مارک اپ سبسڈی حکومت پاکستان نے منظور کیا تھا اور جو رواں برس بھی جاری رہے گا اور اب تک زرعی ترقیاتی بینک کو کاشتکاروں کے قرضوں کی مد میں 4ارب روپے فراہم کئے جا چکے ہیں اور یہ سبسڈی پورے ملک میں 12.5ایکڑ رقبہ اور اس سے کم پر مشتمل زمین کے حامل کسانوں کے لئے ہے اور یہ سبسڈی قرض لینے والے کسانوں کو پاس بک کے تحت ہی دی جائے گی۔

جبکہ کسی دوسرے زرعی فنانس کی سہولت حاصل کرنے والے کسان یعنی رہائشی / تجارتی املاک، سونا، دفاعی سند اور نقد رقم، پیکیج کے تحت کسی بھی ریلیف کے لئے اہل نہیں ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button