Breaking NewsNationalتازہ ترین
کراچی میں دھماکا، 4 جاں بحق، متعدد زخمی

شہر قائد علاقے ناظم آباد میں پیٹرول پمپ پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 جاں بحق جبکہ متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع میٹرک بورڈ آفس کے قریب سی این جی پمپ پر زور دار دھماکا ہوا، جس کی شدت سے اطراف میں بھی نقصان پہنچا۔
واقعے کے فوری بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر مقام کو سیل کیا اور ریسکیو رضاکاروں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے 8زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 4 دوران علاج دم توڑ گئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا سی این جی پمپنگ اسٹیشن پر سلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران پیش آیا۔


















