Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کرس کینز کو طبیعت خرابی کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل

نیوزی لینڈ کے معروف سابق کرکٹر کرس کینز کو طبیعت خرابی کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
کیوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس کینز ان دنوں آسٹریلیا میں تھے، ان کی طبیعت کینبرا میں خراب ہوئی، ڈاکٹرز کی جانب سے ان کی شہ رگ کی سرجری کی گئی ہے ، جس کے باعث وہ اب لائف سپورٹ پر ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق کیوی کرکٹر کرس کینز کی حالت نازک ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کرس کینز کی بیماری سے متعلق کسی بھی بیان دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کرس کینزکی پرائیویسی کے حق کا احترام کر رہا ہے، اور صورتحال پر تبصرہ نہیں کرے گا۔
کرس کینز ان دنوں کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں، اس سے قبل انیس سو نواسی سے دو ہزار چھ تک وہ نیوزی لینڈ کرکٹ سے وابستہ رہے، اس عرصے میں انہوں نے باسٹھ ٹیسٹ، دو سو پندرہ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔
کرس کینز کا شمار اپنے دور کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، ان کے والد لانس کینز نے بھی کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کررکھی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button