Breaking NewsNationalتازہ ترین
کرپشن میں ملوث میپکو ملازمین کو سزائی سنادی گئیں

ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو سرکل وہاڑی الطاف قادر نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 4ملازمین کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ٹھینگی سب ڈویژن وہاڑی کے لائن سپریٹنڈنٹ Iمحمد طاہر شریف کی سردارپورجھنڈیر سب ڈویژن میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ترقی روک دی ہے۔
ٹبہ سلطان پور سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ IIمحمد یونس کے خلاف الزام ثابت ہونے پر 11520روپے اور حاجی شیر سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ IIاحسن علی رضا سے 6720روپے وصول کرنیکا حکم دیاگیاہے۔
سیکنڈسب ڈویژن میلسی کے میٹرریڈر/میٹرانسپکٹر فیاض احمد کی ایک سال کے لئے ترقی روک دی گئی ہے۔


















