Breaking NewsSportsتازہ ترین
کرکٹ ایمپائر نسیم رضا قادری بقضائے الٰہی سے وفات پا گئے
ملتان ریجن کرکٹ ایمپائرز ایسوسی ایشن کے رکن سینئر ایمپائر محمد نسیم رضا قادری مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
ان پر فالج کا حملہ ہواتھا،جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔مرحوم کی نماز جنازہ حسن پروانہ جنازہ گاہ میں ادا کی گئی،جس میں محمد جمیل کامران،ارشاد سونی، منظور لطیفی، ندیم خضری، ندیم اقبال، محمد آ صف، محمد مرسلین، بلال حنیف، نورالدین قمر، الیاس پیرو، توقیر قریشی، امجد رزاق بھٹہ سمیت کھیلوں سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی گئی۔


















