Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ پاکستان اور کشمیر کے لوگ ایک دوسرے سے بنے پناہ محبت کرتے ہیں۔ اور کشمیر کی آزادی میں قربانی دینے والے کشمیریوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا ۔
زکریایونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقعہ پر خطا ب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے مزید کہاکہ ہمیں قلم اور زبان کے ذریعہ کشمیریوں پرڈھائے جانیوالے مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔
چیئرمین شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسے پاکستان سے کوئی جدا نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ ایک دن آئے گا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر میںنہ صرف ظلم و تشدد بند ہوگا بلکہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا۔
اس موقعہ پر طاہرمحمود و دیگر فیکلٹی ممبران اور طلباء طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب کے اختتام پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی بھی نکالی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button