Breaking NewsSportsتازہ ترین
کشمیر پرئمیر لیگ پر بھارت کا وار، غیر ملکی کھلاڑی دستبردار ہوگئے
کشمیر پریمیئر لیگ میں آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو بھارت کی جانب سے دھمکیاں دی جانے لگیں،جس کے بعد 6 غیرملکی کھلاڑی کشمیر پریمیئر لیگ سے اچانک دستبردار ہوگئے۔
کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی ہے کہ کشمیر لیگ میں گئے تو بھارت میں گھسنے نہیں دیں گے، کشمیر لیگ کھیلی تو آئندہ بھارت کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
بھارتی بورڈ کے سی ای او نے انگلش بورڈز کو بھی دھمکایا ہے۔ا واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6 سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی، اور لیگ کا فائنل 16 اگست کو مظفرآباد میں ہی ہو گا۔
یہ لیگ اب پاکستانی کھلاڑی سے شروع ہوگی ۔