کشمیر پریمیئر لیگ : راولا کوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو ہرا دیا

کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل) کا افتتاحی میچ شاہد آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلز کے درمیان کھیلا گیا۔
راولاکوٹ ہاکس نے میرپوررائلز کو43رنز سے شکست دے دی، راولاکوٹ ہاکس نے20اوورز میں6وکٹوں پر194رنز بنائے۔احمد شہزاد69،بسم اللہ خان59رنز بنا کر نمایاں رہے، میرپور رائلز کے عماد بٹ نے3وکٹیں حاصل کیں۔195رنز کے ہدف کے تعاقب میں میرپور رائلز151رنز ہی بناسکی، میرپور رائلز کی جانب سے شعیب ملک74رنز بنا کر نمایاں رہے۔
قبل ازیں کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی ، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔
ایونٹ کی رنگارنگ تقریب میں پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔کے پی ایل کے شیڈول کے مطابق کل سے شروع ہونے والی کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا اور تمام میچز مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔




















