Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پائلٹ سکول اور گرلز کالج پہنچ گئے

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے صحت و تعلیم کے شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں اور ہیلتھ مراکز کا دورہ کیا۔
اس سلسلے میں کمشنر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر کمشنر نے شہریوں کو دستیاب صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا اور کرونا ویکسی نیشن سنٹرز بڑھانے کا حکم دیا۔
کمشنر نے حکم دیا کہ مریضوں کیلئے مفت ادویات اور علاج و معالجہ یقینی بنایا جائے گا تا کہ حکومت کے وژن پر صحیح معنوں میں عملدرآمد کرایا جاسکے۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران ہسپتال کی فارمیسی میں ادویات کے سٹاک کی انسپکشن کی اور کہا کہ شہباز شریف ہسپتال اور گائنی ہسپتال کو مثالی علاج گاہ بنائیں گے۔
بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے پائلٹ سیکنڈری سکول کا بھی دورہ کیا، کمشنر ارشاد احمد نے کلاس رومز میں بچوں کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا اور طلباءکو کرونا ویکسین کی افادیت کے حوالے سے لیکچر بھی دیا۔
کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ طلبائاپنے والدین کو کرونا ویکسین لگوانے کیلئے قائل کریں تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جاسکے۔
علاوہ ازیں کمشنر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گرلز کالج چونگی نمبر 14 کا بھی دورہ کیا اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ کیا۔
کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے پائلٹ سیکنڈری سکول اور گرلز کالج میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے بھی لگائے اور ملکی سلامتی کیلئے دعا مانگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button