Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کمشنر جاوید اختر محمود ملتان پبلک سکول پہنچ گئے

حکومت پنجاب کی جانب سے نویں،دسویں جماعتوں کے تدریسی عمل کی اجازت کے بعد سکول کھلنے کے پہلے دن کمشنر جاوید اختر محمود نے ملتان پبلک سکول کا دورہ کیا اور کورونا ایس و پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

کمشنر جاوید اختر محمود
ملتان پبلک سکول کا دورہ کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ، سکول سٹاف کو کورونا ویکسینیشن لگوائی جائے گی۔ ایس او پیز پر عملدرآمد ہو کر کورونا وبا کا خاتمہ ممکن ہے۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے کلاس رومز میں تدریسی عمل کی انسپکشن کی اور اساتذہ،طلباء سے بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ سکول کو نامور ادارہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہی ۔تعلیمی نتائج بہتر کرنے کیلئے اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم لاگو کیا گیا ہے۔

انہوں نے ملتان پبلک گرلز برانچ میں پلکن کے 25 تیار درخت بھی لگوائے۔کمشنر نے کہا کہ تمام درخت طالبات سے لگوائے گئے ہیں تاکہ انکی درختوں سے وابستگی رہے۔نسل نو کو کسی بھی مہم میں شامل کئے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے سکول میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔پرنسپل ملتان پبلک سکول نے انتظامی امور بارے کمشنر ملتان کو بریفنگ دی۔ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button