Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کمشنر جاوید اختر محمود کا انٹر کے امتحانی مراکز کا دورہ

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے امتحانی سنٹروں کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، کمشنر نے کرونا ایس او پیز پر مکمل عملداری کا بھی حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ شفاف امتحانی عمل نسل کی ترقی کا ضامن ہے۔ بوٹی مافیا محنتی بچوں کی محنت کا دشمن ہے اس کی سرکوبی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ہم سب کا فرض ہے کہ معاشرے کے اس ناسور کی نشاندہی کریں تاکہ امتحانی نظام کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔امتحانی سنٹروں میں کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو سنٹر کے اندر ہرگز داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ کسی بھی امیدوار کو ناجائز تنگ ہرگز نہ کیا جائے۔
کمشنر ملتان نے طلباءو طالبات سے سنٹروں میں انتظامات اور عملے کے رویے بارے بھی استفسار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button